7 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:31
نواب شاہ: ٹرین حادثے میں خاتون جاں بحق
جیو نیوز - نواب شاہ… نواب شاہ میں حادثے کا شکار ہونے والی قراقرم ایکسپریس کے زخمیوں میں سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ 15 سے زائد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 4کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔ حادثے کے بعد پیپلز میڈیکل اسپتال، دوڑ اور باندہی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔