تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:28

شکارپور : شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی سمیت 2افراد کو قتل کردیا

جیو نیوز - شکارپور…شکارپور میں شوہر نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیوی سمیت 2افراد کو قتل کردیا،واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ علاقہ گھائی جا میں ملزم بخشل جونیجو نے اپنے گھر میں بیوی اور گاؤں کے ایک شخص گل محمد جتوئی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاشیں تعلقہ اسپتال گڑھی یاسین منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔گزشتہ 10روز کے دوران ضلع شکار پور کے مختلف علاقوں میں غیرت کے نام پر 3خواتین سمیت 5افراد کو قتل کیاجا چکا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.