تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:28

قراقرم ایکسپریس کا حادثہ تخریب کاری نہیں، سعد رفیق

جیو نیوز - لاہور…وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ قراقرم ایکسپریس کا حادثہ تخریب کاری نہیں، کانٹا بدلتے ہوئے ٹرین حادثے کا شکار ہوئی۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ قراقرم ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو پانچ، پانچ لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.