تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:44

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کیساتھ کارکنوں کی کمرہ عدالت میں داخل ہونیکی کوشش

جیو نیوز - لاہور…پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت میں آمدکے موقع پر کارکنوں اوررہنماوٴں نے عدالت میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی اور شورشرابہ کیا، شورشرابے کے باعث چیف جسٹس عمرعطابندیال عدالت سے اٹھ کرچلے گئے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عدالتی عملے کو معاملے کا جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایساماحول عدالتی ڈیکورم کے منافی ہے، جسے برداشت نہیں کیاجاسکتا۔ بعدازاں چیف جسٹس عمرعطابندیال عدالت سے اٹھ کر چلے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.