تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:25

سیشن جج فیصل آباد نے جیو اور جنگ کیخلاف مقدمے کی در خواست مسترد کر دی

جیو نیوز - فیصل آباد…فیصل آباد میں ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج منظر علی گل نے جیو نیوز کی انتظامیہ اور عامر میر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔29 اپریل کو فیصل آباد کے مقامی وکیل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جیونیوز کی انتظامیہ اور صحافی عامر میر کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منظر علی گل نے درخواست پر اپنا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے مقامی وکیل کی درخواست مسترد کردی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق یہ معاملہ جوڈیشل کمیشن کے پاس ہے اس لیے اس کی سماعت نہیں کی جاسکتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.