تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:54

اندازہ تھا کہ طالبان سے مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہونگے ،فضل الرحمان

جیو نیوز - ملتان …مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انہیں اندازہ تھا کہ طالبان سے مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوں گے ، جے یو آئی ف کے امیر نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہر ایک کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے چلنا چاہییے ،ادارے ماں ، باپ کی طرح ہوتے ہیں ،بہت تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوتاہے،اداروں کو آئینی اور قانونی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوتا ہے ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت بری طرح متاثر ہورہی ہے ،اقتصادی طور پر آگے بڑھنے کے کچھ اشارے بھی ملے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے مشورہ دیا کہ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے،ہمیں اندازہ تھا کہ طالبان سے مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوں گے ،ملک میں ہر ایسے اقدام سے اختلاف کریں گے جو جمہوریت کو نقصان پہنچائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.