تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:13

آزاد کشمیر :کابینہ کااجلاس تلخ کلامی کے بعد ملتوی

جیو نیوز - مظفر آباد…آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس کے دوران نشست کے تنازع پر وزیر خزانہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل چوہدری لطیف اکبر کے درمیان تلخ کلامی کے بعد کابینہ کا اجلاس احتجاجا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب اجلاس میں ترقیاتی پروگرام اور اگلے بجٹ پر وزیر خزانہ کی بریفنگ جاری تھی تاہم سینئر وزیر چوہدری یاسین نے وزیر اعظم کے برابر بیٹھے وزیر خزانہ اور وزیر منصوبہ بندی چوہدری لطیف اکبر کو نشست چھوڑنے کا حکم دیا اور کہا کہ وزیر اعظم کے برابر والی نشست سینئر وزیر کیلئے مختص ہونی چاہئے ، جس پر اجلاس میں بدمزگی پید اہو گئی اور وزیر خزانہ بائیکاٹ کرنے کے بعد اجلاس سے چلے گئے، وزیر خزانہ کے جاتے ہی کابینہ کے وزرا نے بھی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا اور وزیر اعظم چودہری عبد المجید کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.