تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:45

عمران خان اپنے کارکنوں کی طرف سے معافی مانگیں اورکارکنوں کی تربیت کریں،پرویزرشید

جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے کارکنوں کی طرف سے معافی مانگیں اورکارکنوں کی تربیت کریں،تحریک انصاف کے کارکنوں کا عدلیہ کے تقدس پر حملہ قابل مذمت ہے۔تحریک انصاف نے تشدد کا راستہ آزاد عدلیہ سے اپنی مرضی کا فیصلہ لینے کے لیے اپنایا،عدالتی ڈیکورم کی پامالی عمران خان کے عدلیہ سے متعلق غیرذمے دارانہ تقریروں کا نتیجہ ہے۔ پرویزرشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اگر الیکٹورل قوانین میں ترمیم چاہتے ہیں توپارلیمنٹ کادروازہ کھٹکھٹائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.