تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:4

خیرپور :امتحانات میں نقل کی کوریج پر جیونیوز کے کیمرہ مین کو دھمکیاں

جیو نیوز - خیرپور…خیرپور میں انٹرکے امتحانات میں نقل کی کوریج کرنے پر جیونیوز کے کیمرہ مین عامر عباسی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، کیمرہ چھیننے کی کوشش کی گئی اور کالج کی عمارت سے باہر نکال دیا گیا۔ گورنمنٹ ممتاز کالج خیرپور میں انٹر کے امتحانات کے دوران مسلح افراد ، تدریسی عملے کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر نقل کرارتے رہے ۔نقل کی کوریج کرنے پر جیونیوز کے کیمرہ مین عامر عباسی کو مسلح افراد اور نقل مافیا نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کالج سے دھکے دے کر باہر نکال دیا۔واقعے کے خلاف ایوان صحافت میں سینئر صحافی غلام عباس بھنبھورو کی صدارت میں صحافیوں کا اجلاس ہو۔اجلاس میں عامر عباسی کو دھمکیاں دینے کی مذمت کی گئی اور کمشنر سکھر سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.