7 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:37
ہوم اکنامکس کالج لاہور کی طالبات کے سالانہ پراجیکٹ کی نمائش
جیو نیوز - لاہور …نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پڑھائی کے ساتھ اگر طلبا کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں سامنے لانے کا موقع بھی مل جائے تو وہ اسے ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ ایسی ہی ایک تقریب لاہور کے گرلز کالج میں ہوئی، طالبات نے سالانہ پراجیکٹس کی نمائش کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا۔ ہوم اکنامکس کالج گلبرگ۔ طالبات کے سالانہ پراجیکٹس کی نمائش۔ سال بھر جو سیکھا، اسے منفرد انداز میں سامنے لانے کی کوشش کی۔نرم و نازک، رنگا رنگ ٹشوپیپرز۔ طالبات نے ان سے آرائش کیلئے ایسا دلکش انداز اپنایا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ثقافتی رنگوں سے بھرے نت نئے ڈیزائن کے ملبوسات، یہ تھا طالبات کا اپنی ثقافت سے پیار کا ایک انداز۔طالبات نے سالانہ پراجیکٹس کی نمائش کو انتہائی مفید قرار دیا، کہا، تھوڑی سی حوصلہ افزائی مستقبل میں کامیابیوں کی راہ ہموار کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔