7 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:53
قوت سماعت سے محروم بچوں کے لیے لاہور میں رنگا رنگ تقریب
جیو نیوز - لاہور …لاہور میں قوت سماعت سے محروم خصوصی بچوں کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی۔ بچوں نے اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے حاضرین کے دل موہ لئے۔یہ مناظر ہیں الحمرا ہال کے۔ سماعت سے محروم خصوصی بچوں کی تقریب میں پنجاب کے ثقافتی رنگوں کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا۔ حاضرین نیبچوں کو دل کھول کر داد دی۔پریوں اور شہزادوں کا روپ دھارے بچوں نے شاندار رقص پیش کیا۔2بچوں نے مور ڈانس پیش کر کے محفل کو چار چاند لگا دئیے۔ٹیبلو کے ساتھ ساتھ بچوں نے جوڈو کراٹے کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔