تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:46

امریکی شہری ایف بی آئی ایجنٹ ہے، سفارتی استثنا حاصل نہیں؛ پولیس

جیو نیوز - کراچی…کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سے گرفتار امریکی شہری ایف بی آئی کا ایجنٹ ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کو سفارتی استثنا حاصل نہیں، اسی لیے مقدمہ درج کیا ہے۔ ملزم پستول کی گولیاں رکھنے کا کوئی معقول جواز پیش نہیں کرسکا، ملزم کے مطابق اس کے دوست نے پستول کی گولیاں رکھوائی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی شہری نے گولیاں ساتھ لے جانے کی غلطی نہیں کی بلکہ وہ دانستہ طور پر یہ گولیاں لے جارہا تھا، گولیوں کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوادیا گیا ہے، لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی فارنزک لیبارٹری بھجوادیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.