تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:2

کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بارش کا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد… مالا کنڈ ڈویژن اور قبائلی علاقوں سمیت سندھ کے بعض شہروں میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ شانگلہ، لوئر دیر اور مالا کنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بدھ کی شام تیز ہواوٴں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ ہنگو،شمالی اور جنوبی وزیرستان میں تیزہواوٴں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ میانوالی، بھکر، پڈعیدن سمیت سندھ اورپنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بادل برسنے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، کوئٹہ، ژوب، مکران، قلات، سکھر، لاڑکانہ، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہورڈویژن میں گردآلود جھکڑ چلنے، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔ بدھ کو سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ اور چھور میں 44ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.