8 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:39
135گھنٹے گزر گئے، عمران خان افتخار احمد کے چیلنج کا جواب نہ دے سکے
جیو نیوز - لاہور…جیو الیکشن سیل کے ڈائریکٹر افتخار احمد نے عمران خان کو چیلنج کیا ہے کہ جیو پر الزامات کے ثبوت پیش کریں اور اپنی ٹیم کے ساتھ آکر مناظرہ کرلیں،ایک سو پینتیس گھنٹے گزرگئے ہیں لیکن عمران خان اس چیلنج کاجواب نہیں دے سکے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیو نیوز پر الیکشن 2013 کے دوران دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے،اس پر جیو الیکشن سیل کے ڈائریکٹر افتخار احمد نے عمران خان کو چیلنج دیا ہے کہ جیو نیوز پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت پیش کریں،اس کے لیے وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ آئیں اور مناظرہ کرلیں،ایک سو تینتیس گھنٹے گزر جانے کے باوجود عمران خان ثبوت دینا تو درکنار اب تک افتخار احمد کے چیلنج کا کوئی جواب بھی نہیں دے سکے۔