8 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:55
حامد میر حملہ،جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 مئی کو کراچی میں ہوگا
جیو نیوز - اسلام آباد…جیو نیوز کے سینئر اینکر حامد میر پر حملے کی انکوائری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 مئی کو سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں ہو گا۔ اعلامیے کے مطابق حامد میر پر حملے کی تحقیقات کیلیے سپریم کورٹ کے 3 ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہو گا،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حامد میر پر حملے کے واقعہ سے متعلق بیان یا دستاویزی شواہد پیش کرنے کے لیے کوئی بھی کمیشن کے سامنے پیش ہو سکتا ہے، اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے سیکریٹری ریاض احمد سے 03205380538یا 02199212302 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔