تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:30

عمران خان جمہوریت ڈی ریل کرنے کی تحریک چلانے جارہے ہیں، شرجیل میمن

جیو نیوز - کراچی…وزیر بلدیا ت شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ایک سال بعد خیال آیا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ،وہ غیر ضروری تحریک چلانے جارہے ہیں۔سفاری پارک کراچی میں ہاتھیوں کے لئے بننے والے انکلوژر کا افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ایک سال بعد خیال آیا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔عمران خان سیاست میں 20 ٹوئنٹی میچ کرانے جارہے ہیں سیاست کو ٹیسٹ میچ کی طرح کھیلنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی تحریک چلائی جارہی ہے ، ملک کے تمام اداروں کو ایک دوسرے بالخصوص فوج کا احترام کرنا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ آگ میں تیل چھڑکنے کا نہیں بلکہ پانی چھڑکنے کا کام کرنا چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.