تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:30

کراچی:امریکی شہری کی درخواست ضمانت منظور ، رہائی کا حکم دے دیا

جیو نیوز - کراچی…کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے امریکی شہری کی درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے دیا ، دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی شہری سفارتکار نہیں ایف بی آئی ایجنٹ ہے جسے سفارتی استثنا حاصل نہیں ۔کراچی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے امریکی شہری جوائل کاکس کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کردیا ہے،سیشن جج نے دس لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے پر جوائل کاکس کی رہائی کا حکم دیا ،امریکی شہری کو پانچ مئی کو کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا،جوائل کے سامان سے ایک میگزین اور پندرہ گولیاں برآمد ہوئی تھیں ، دوسری طرف دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کراچی میں گرفتار کیا گیا امریکی شہری سفارتکار نہیں ایف بی آئی ایجنٹ ہے ،جسے سفارتی استثنا حاصل نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.