8 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:51
پاکستان کا حتف تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ،آرمی چیف کی مبارکباد
جیو نیوز - کراچی…پاکستان نے حتف تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے،یہ بیلسٹک میزائل زمین سے زمین پر موجود ہدف کو نشانہ بنا تا جبکہ میزائل روایتی اور نیوکلیئر وارہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ذرائع کے مطابق حتف تھری بیلسٹک میزائلکی رینج 290 کلومیٹر ہے۔جنرل راحیل شریف نے میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دیتے ہو ئے کہا ہے کہپاکستان ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔