8 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:44
وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات
جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال ہواجبکہ طالبان کے ساتھ مذاکراتی حکمت عملی سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔