8 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:32
تحریک انصاف کو چند شرائط پر اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دیدی،چوہدری نثار
جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ آزادی اظہاررائے پر کوئی پابندی نہیں اس لئے تحریک انصاف کو چند شرائط پر اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دیدی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ آزادی اظہار اور احتجاج پرحکومت کو کوئی ابہام نہیں،اسلام آباد کے حساس علاقے میں جلسے جلوسوں کا سلسلہ شروع ہوچکا،جلسے جلوسوں کے لیے اور بھی دوسری جگہیں ہیں،اسلام آباد میں چند افراد مل کر توڑپھوڑ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلسے میں کسی قسم کا ہتھیار لانے کی اجازت نہیں ہوگی،پولیس،ایف سی اور رینجرز کے اہل کار سیکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔