8 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:41
پرویزرشید سے پی بی اے، اے پی این ایس ،سی پی این ای نمائندوں کی ملاقات
جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید سے پی بی اے، اے پی این ایس اور سی پی این ای کے نمائندوں نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران میڈیا کے ضابطہٴ اخلاق پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید کا کہنا تھا کہ میڈیا کے لیے متفقہ طور پر منظور کیے گئے ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کیا جائے گا،حکومت آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے۔ پرویز رشید نے مزید کہا کہ میڈیا کو ملکی ترقی میں شراکت دار سمجھتے ہیں،ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد نہ کرنے اور اس میں خامیوں کے باعث موجودہ صورت حال پیدا ہوئی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ متفقہ ضابطہ اخلاق پر میڈیا کے تمام اسٹیک ہولڈرز عمل کریں گے۔