8 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:57
غلطی سے سرحد عبور کرنیوالے نوجوان کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا ، بھارتی حکام
جیو نیوز - امرتسر…غلطی سے سرحد عبور کرنے والے پاکستانی نوجوان کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔بھارتی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاہور کا 19 سالہ رہائشی محمد اصغر 6مئی کو بھارتی حدود میں داخل ہوگیا تھا، محمد اصغر سے تفتیش کی گئی جس کے بعد نتیجہ نکلا کہ محمد اصغر نے غلطی سے سرحد پار کی جس کے بعد اسے پاکستانی حکام کے حوالے کردیا۔