9 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:42
سازش کے تحت میڈیاکی آزادی کو کنٹرول کرنیکی کوشش ہورہی ہے؛ لیاقت بلوچ
جیو نیوز - لاہور… جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت میڈیاکی آزادی کو کنٹرول کرنیکی کوشش کی جارہی ہے، حامد میر قومی صحافی ہیں، اپنے اوپر حملے کے بارے میں ایف آئی آر درج کرواناان کاحق ہے۔ لاہور کے علاقے فیصل ٹاوٴن میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایک میڈیا ہاوٴس کے نام پر میڈیا کو تقسیم اور اس کی آزادی کو کنٹرول کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں، کسی میڈیا گروپ کو تنہا کرنے سے میڈیا تقسیم ہوگا جس سے پاکستان میں جمہوری قدروں کو نقصان پہنچے گا۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حامد میر کا اپنے اوپرحملے کی ایف آئی آر درج کرانا ان کا حق ہے، وفاق اسکی تحقیقات کرے ، فاضل ججوں کی تحقیقات کا بھی انتظار کرنا چاہیئے۔