9 مئی 2014
وقت اشاعت: 3:15
لاہور میں آندھی اور بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا
جیو نیوز - لاہور…لاہور میں آندھی اور بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں شام کے بعد تیز ہواؤں اور آندھی کا سلسلہ شروع ہوگیا،اسی دوران آسمان پر سیاہ بادل چھا گئے اور کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ بارش اور آندھی سے موسم خوشگوار ہوگیا،شہری بھی موسم کا مزہ لینے گھروں سے نکل آئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور تیز ہوا کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتاہے۔