9 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:29
حیدرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی
جیو نیوز - حیدرآباد… حیدرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حیدرآباد میں کھائی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔