تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:1

شکارپور: پسند کی شادی کرنے والی دو لڑکیوں کے قتل کیس میں نیا موڑ

جیو نیوز - شکارپور…شکارپور میں پسند کی شادی کرنے والی دو لڑکیوں کے قتل کیس میں انکشاف ہوا ہے کہ لڑکیوں کو ورثا کے حوالے کرنے کے لئے سابق ایس ایچ او نے بھاری رشوت لی تھی۔ پولیس کے مطابق سابق ایس ایچ او لکھی غلام شاہ صدیق شر کو آئی جی سندھ کے حکم پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ صدیق شر نے قتل کی جانے والی 2 لڑکیوں کو ورثا کو حوالے کرنے کے لئے 4 لاکھ روپے رشوت لی تھی۔ پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے گرفتار سابق ایچ او کا 9 دن کا ریمانڈ لے لیا۔ 2 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے پر 2 لڑکیوں کو ورثا نے قتل کردیا تھا جبکہ شادی کے خلاف غوث بخش مہر کے جرگے نے لڑکیوں کے شوہروں پر بھی جان بچانے کے لئے 28 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.