9 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:45
ملا فضل اللہ نے خان سید سجنا کو عہدے سے ہٹادیا
جیو نیوز - کراچی…کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ نے خان سید سجنا کو جنوبی وزیرستان کی امارت سے ہٹا دیا، شمالی و جنوبی وزیرستان میں تحریک کی ذمہ داری عمر خراسانی کے سپرد کر دی گئی۔ حکیم اللہ محسود گروپ کے ترجمان داؤد محسود نے نامعلوم مقام سے جیو نیوز کو بتایا کہ جنوبی وزیرستان کی نگرانی خان سید سجنا سے لے کر کالعدم تحریک طالبان کے مرکزی نائب امیر شیخ خالد حقانی کو سونپ دی گئی ہے جبکہ شمالی و جنوبی وزیرستان میں تحریک کی ذمہ داری عمر خراسانی کے سپرد کر دی گئی ہے۔ داؤد محسود کا کہنا تھا کہ ہم امیر ملا فضل اللہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔