9 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:53
لاہورہائیکورٹ:عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
جیو نیوز - لاہور…لاہورہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں کارکنوں نے ہائیکورٹ میں توڑپھوڑکی، عمران خان اور ان کے کارکنوں نے عدالتی وقاراور تشخص مجروح کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔