تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:26

ملک کے کئی علاقوں میں گرمی مزید بڑھ گئی

جیو نیوز - لاہور… پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد گرمی کچھ کم ہے ، پر ملک کے دیگر علاقوں میں گرمی مزید بڑھ گئی ہے گزشتہ روز وہاڑ ی ، بورے والا سمیت دیگر علاقو ں میں بارش ہوئی جس سے موسم کچھ بہتر ہوگیا،پر سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، خیبر پختونخوا میں بھی گرمی نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے، ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کے ساتھ ساتھ خشک رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.