9 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:58
تحریک انصاف انگوٹھوں کی تصدیق پر مرضی کا فیصلہ چاہتی تھی، سعد رفیق
جیو نیوز - اسلام آباد…ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ انصاف پی ٹی آئی کو نہیں بلکہ انہیں چاہیے ،وہ آئے دن دھاندلی کے الزامات سن سن کرتنگ آگئے ہیں۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ تحریک انصاف انگوٹھوں کے معاملے پر اپنی مرضی کافیصلہ چاہتی ہے ، عدالتیں خواہشات پر فیصلے نہیں دیتی ، ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے ثبوت دینا ہوتے ہیں۔سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان نے کے پی کے میں توکچھ کرنا نہیں ہے ،لیکن ان کی جماعت نے عوام کو ڈیلیور کرنا ہے اور اس کے لیے وقت گزرتا جارہا ہے ۔