9 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:51
لاہور: گجرپورہ میں تیزرفتارٹرک کی ٹکر، بہن بھائی جاں بحق
جیو نیوز - لاہور کے علاقے گجر پورہ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار بہن بھائی کو کچل کر ہلا ک کردیا۔مصری شاہ کا 17 سالہ عمران اپنی 8 سالہ بہن کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ گھوڑے شاہ چوک میں ایک ٹرک نے انہیں اوور ٹیک کرتے ہوئے کچل دیا۔ دونوں بہن بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ حادثے کے بعد لوگ مشتعل ہو گئے اور شدید احتجاج کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو مقامی اسپتال بھجوا دیا۔