9 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:56
خیبرپختونخوا حکومت کی صفوں میں اختلافات بڑھ گئے
جیو نیوز - پشاور… خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی صفوں میں اختلافات بڑھ گئے ہیں، برطرف مشیریاسین خلیل پارٹی قیادت کے خلاف پھٹ پڑے۔آج اجلاس کے دوران خیبرپختونخوااسمبلی میں برطرف کئے جانے والے صوبائی مشیریاسین خلیل خطاب کے لئے اٹھے تواپوزیشن نے ان کی زبردست پذیرائی کی۔ یاسین خلیل نے پارٹی قیادت کوآڑے ہاتھوں لیااور کہا کہ انہیں ناقص کارکردگی پربرطرف کرکے عمران خان نے خود پرڈرون حملہ کیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان پر عائد الزامات کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔