9 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:12
11 مئی کو کچھ نہیں ہوگا، عوام بہت سمجھدار ہوگئے، شہباز شریف
جیو نیوز - لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام بہت سمجھدار ہو گئے ہیں،11 مئی کو کچھ نہیں ہو گا۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجا نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے کون کام کر رہا ہے، کون رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے ،دیکھتے ہیں کہ عمران خان اور طاہرالقادری کا ملاپ ہوتا ہے یا نہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف عوام کو اندھیروں سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔