تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:32

بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں حکومت کو غلط اعدادو شمار نہیں دے سکتیں،عابد شیر علی

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اس حکومت کو غلط اعدادو شمار نہیں دے سکتیں، جو وعدے مسلم لیگ ن نے عوام سے کیے ہیں انھیں ضرور پورا کریں گے، وزیر مملکت پانی وبجلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وعدے پورا کریں گے عوام کو لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے اس پر جلد قابو پالیں گے، ان کا کہنا تھا کہ بجلی کمپنیوں کے پاس اصل اعدادو شمار موجود نہیں ہیں، لیکن بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اس حکومت کو غلط اعدادو شمار نہیں دے سکتیں، پچھلی حکومتوں کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی، اپنے ساتھ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے بتا یا کہ وزیراعظم نے ایک ماہ کے اندر بجلی کا باقاعدہ نظام بنانے کی ہدایت کی ہے۔ این پی سی سی کے حکام بجلی کی پیداوار اور طلب پر مطمئن نہیں کرسکے ۔ وزیراعظم کو بھی بجلی کی پیداوار اور طلب سے متعلق ڈیٹا پر مطمئن نہیں کیا جاسکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.