تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:1

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغوا کو ایک سال مکمل ہوگیا

جیو نیوز - ملتان…سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید علی حیدر گیلانی کے اغوا کو آج ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ انہیں کس نے اغوا کیا اور کہاں رکھا گیا ہے اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ سید علی حیدر گیلانی کو گذشتہ عام انتخابات سے دو دن پہلے 9 مئی 2013ء کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ ملتان کے علاقے فرخ ٹاوٴن متی تل میں ایک کارنر میٹنگ میں موجود تھے، اس دوران کار میں سوار مسلح افراد نے آ کر فائرنگ کی اور علی حیدر گیلانی کو زبردستی اٹھا کر لے گئے۔ فائرنگ سے ان کے سیکرٹری غلام محی الدین جاں بحق ہو گئے تھے۔ سید علی حیدر گیلانی ملتان میں پنجاب اسمبلی کے حلقے 200میں پیپلز پارٹی کے امیدوار تھے۔ ان کے اغوا کو ایک سال ہوگیا ہے لیکن پولیس کی تفتیش میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.