تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:1

مظفرگڑھ میں بزرگ شہری پرکتے چھوڑنے کے واقعے کا نوٹس لے لیاگیا

جیو نیوز - مظفر گڑھ…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مظفر گڑھ میں بزرگ شہری پر کتے چھوڑنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا، ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ کتے چھوڑنے والے شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔اس سے قبل مظفر گڑھ میں بغیر اجازت اپنی زمین میں داخل ہونے پر مقامی زمیندار نے 70سالہ شخص پر کتے چھوڑ دیے۔واقعے کا مقدمہ درج کرکے زمیندار کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔واقعہ شا ہ جمال کے علاقے میں پیش آیا اور بغیر اجازت اپنی زرعی زمین سے گزرنے پر مقامی زمیندا ر فلک شیر نے 70سالہ شخص پر کتے چھوڑ دیے۔متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او رائے ضمیر الحق کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.