9 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:1
نواز شریف کا شہباز شریف کے انداز خطابت پر تبصرہ
جیو نیوز - بہاولپور…وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی تقریر میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے انداز خطابت پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ ان کی تقریر ختم نہیں ہوتی جب تک دو چار چیزیں نہ توڑیں، وزیر اعظم نواز شریف کی بات نے تقریب میں بیٹھے لوگوں اور خودوزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی ہنسنے پر مجبور کردیا۔