تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:1

پشاور پریس کلب میں صحافیوں کی حامد میر کی صحت یابی کیلئے دعا

جیو نیوز - پشاور…پشاورمیں بھی صحافیوں نے سینئراینکرپرسن حامد میرکی صحتیابی کے لیے دعا کی اوراس عزم کا اظہارکیا کہ جیواورجنگ کے خلاف کوئی ہتھکنڈہ کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سول سوسائٹی نے بھی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرکے حکومت کوخبردارکیا کہ وہ جیواورجنگ کے خلاف کارروائی سے بازرہے۔ قبل ازیں پشاور صدر میں پختونخوا سول سوسائٹی نے مظاہرہ کیا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء آزادی صحافت کے حق میں اورجنگ اورجیو کے خلاف کارروائی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے پشاور پریس کلب پہنچے جہاں پرمقررین نے خطاب کیا۔ شرکاء نے اس موقع پرملتان میں انسانی حقوق کمیشن کے رہنما راشدرحمان کے قتل کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اورکہا کہ حامد میراورراشد رحمان جیسے لوگوں پرحملہ کرنے والوں کے خلاف اتفاق وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.