تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:54

حامد میر کی صحت یابی کیلئے کراچی پریس کلب میں یوم دعا منایا گیا

جیو نیوز - کراچی… جیو نیوز کے سینئر انیکر پرسن حامد میر کی جلد صحت یابی کے لئے کراچی پریس کلب میں یوم دعا منایا گیا۔تقریب میں صحافیوں سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ کراچی پریس کلب ،پی ایف یو جے ،کے یوجے اور اپنک کی جانب سے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافیوں کا کہنا تھا کہ حامد میر پر ہونے والے حملے کے ملزمان کو جلد منظر عام پر لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حامد میر اور جنگ گروپ کے خلاف مظاہرے کرنے والے غداری کے سرٹیفیکیٹ پیش کر رہے ہیں۔ صحافیوں نے مزید کہا کہ یہ موقع ہے جب سیاسی ،سماجی تنظیموں سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں کو بھی صحافت کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے، اس موقع پرسنیئر صحافی حامد میر کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.