9 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:26
جیونیوز کیخلاف پیمرا کا اجلاس،معاملہ وزارت قانون کو بھجوانے کا فیصلہ
جیو نیوز - اسلام آباد…جیوکے معاملے پرپیمراکااجلاس،سفارشات وزارت قانون کوبھجوانیکافیصلہ کیا گیا ہے۔اکثریتی اراکین کے مطابق چھمئی کی سفارشات ریکارڈکا حصہ ہیں، تاہم قانونی رائے ملنے تک زیرغورنہیں لایاجاسکتا،جیوکیخلاف سفارشات پرپیمرااراکین میں اختلاف رائے موجود ہے۔پیمراحکام کے مطابق وزارت قانون کی رائے پرآیندہ اجلاس میں غورہوگا،واضح رہے کہ پیمرا اتھارٹی کا آیندہ اجلاس 16 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔ادھر بعض ممبران کا موقف ہے کہ جیوکے معاملے پرقانونی طریقہ کارنہیں اپنایاجارہا،رکن پیمرااسرارعباسی نے کہا کہ آئی ایس آئی پہلی مرتبہ اتھارٹی کے پاس شکایت لیکرآئی ہے،اس موقع پربعض اراکین کی رائے تھی کہ یہ نہیں دیکھناچاہیے کہ کون پہلی مرتبہ آیاہے اورکون نہیں،فیصلہ قانون کے مطابق کرناچاہیے،اکثریتی اراکین کی رائے تھی کہ وزارت قانون کی سفارشات کی روشنی میں ہی فیصلہ کرناچاہیے،جلدبازی کے بجائے قانونی طریقہ کاراختیارکرناچاہیے،ایسانہ ہوکہ دوسرافریق عدالت چلاجائے اوراتھارٹی کیخلاف فیصلہ آجائے،اکثریتی اراکیننے مزید کہا کہ پیمراکی کونسل آف کمپلینٹ ہی چینل کیخلاف شکایات کوسننے کی مجازہے۔اسرار عباسی نے اس موقع پر کہا کہ اراکین کی اکثریت اس معاملے کوشکایت کونسل میں لیجاناچاہتی تھی،میری تجویزتھی کہ جیوکالائسنس معطل اورمنسوخ کردیاجائے۔اسرار عباسی نے مزید کہا کہ اینٹی اسٹیٹ کاالزام اتھارٹی کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتا۔اسرار عباسی نے کہا کہ میں نے پیمراکے معاملات دیکھنے والی 3رکنی کمیٹی سے استعفیٰ دیدیاہے۔