تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:20

عمران خان پہلے خیبر پختون خوا کو رول ماڈل بنائیں، محمد احمد لدھیانوی

جیو نیوز - اسلام آباد…اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ پاکستان مزید انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا،عمران خان پہلے خیبرپختونخوا کو رول ماڈل بنائیں،سیاست میں جذبات نقصان دہ ثابت ہوں گے ،عوامی احتجاج کی آڑ میں دہشت گردفائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں احتجاج کا راستہ انتہائی نا مناسب ہے جوحکومت کے نقصان اورپاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جذباتی سیاست کوبالائے طاق رکھ کرمذہبی وسیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر دہشت گردی کی جنگ سے نکلنے کا حل تلاش کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.