تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:36

پشاور :دھماکے کیلئے پانچ سو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا

جیو نیوز - پشاور…پشاورکی خیبر سپرمارکیٹ میں ڈاکٹر کے کلینک میں دھماکے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ دھماکے سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈاکٹر ہارون نے جیو نیوز کو بتایا کہ ان کو ٹیلی فون پرکلینک کو بم سے اڑانے کی دھماکے ملی تھی جس پر انہوں نے فوری طور پر رابطہ کرکے کلینک کی تلاشی کی ہدایت کی۔ تلاشی کے د وران مشکوک مواد ملا جسے قریب ہی کچرے میں پھینک گیا تو دھماکا ہوگیا۔ دھماکے سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ موقع پر پہنچ گیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں پانچ سو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جو ٹائم ڈیوائس سے منسلک تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.