تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 مئی 2014
وقت اشاعت: 4:46

پی آئی اے حج پروازوں کا آغاز 27اگست سے ہو گا؛ سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

جیو نیوز - اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امورکو بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی حج پروازوں کا آغاز 27اگست کو ہوجائے گا، کمیٹی نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کے ذریعہ 22لاکھ روپے تک خرچ کرکے حج کرنے والوں سے دریافت کیا جائے کہ ٹیکس بھی دیتے ہیں یا نہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس حافظ حمد اللہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ پی آئی اے کے جنرل مینیجر نوشیرواں عادل نے بتایا کہ پی آئی اے 27اگست سے حج پروازوں کا آغاز کرے گی۔ ماہ اگست تک 16جہاز ملنے سے جہازوں کی کمی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیرامین حسنات شاہ کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کے پیکج کا آغاز چار لاکھ ساٹھ ہزار سے ہوتا ہے جو 22لاکھ روپے تک جاتا ہے۔ زاہد خان نے کہا کہ پرائیویٹ آپریٹرز کی بھی نگرانی کی جائے اور 22لاکھ روپے خرچ کرکے حج کرنے والوں سے پوچھا جائے کہ وہ کتنا ٹیکس دیتے ہیں۔ کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ مارچ 2013 سے خالی ہے جس پر اب تک تقرری نہیں کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.