10 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:39
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ،پر تشدد واقعات میں 3 افراد جاں بحق
جیو نیوز - کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 17 میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔قائد آباد سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں ، جن میں ایک لاش گلشن سٹی اور ایک ریڈیو اسٹیشن کے قریب سے ملی ،ایک شخص کو فائرنگ جبکہ دوسرے تشدد کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔ لاشوں کو اب تک شناخت نہیں کیا جاسکا ہے۔