تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:44

ایف بی آئی ایجنٹ جوئیل کاکس، کے کیس کی ملیر عدالت میں سماعت

جیو نیوز - کراچی …کراچی ملیر کی مقامی عدالت نے امریکی شہری جوئیل کاکس کے خلاف اسلحہ رکھنے کے کیس کی سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی۔ کراچی ملیر جوڈیشل کورٹ میں امریکی شہری جوئیل کوکس کے خلاف اسلحہ رکھنے کا مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر پولیس کو 19 مئی تک مقدمے کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ ملزم جوئیل کاکس کے قبضے سے 5 مئی کو ائیر پورٹ سے میگزین اور گولیاں برآمد ہوئی تھی۔ ملزم عدالت سے ضمانت پر رہا ہوچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.