تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:28

فیصل آباد :ماں نے 3 بچوں کو زہر دے دیا ،بچی جاں بحق،دوکی حالت نازک

جیو نیوز - فیصل آباد… فیصل آباد میں گھریلوحالات سے تنگ آکر خاتون نے اپنے تین بچوں کو زہر دے دیا۔ ایک پانچ سالہ بچی جاں بحق، جب کہ دو بچے تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں گھریلو رنجش پر ماں نے تین بچوں کو زہر دے دیا۔ ماں کی ہپستال میں خودکشی کی کوشش عملے نے ناکام بنا دی۔تھانہ نشاط آباد کے علاقے شہزاد ٹاون میں ایک خاتوں صدف بی بی نے اپنے خاوند کے ساتھ جھگڑے کے بعد اپنے تین بچوں بلاول ،صدف اور کرن کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں دے دیں جس سے انکی حالت غیر ہو گی۔ اہل علاقہ نے ماں کے ساتھ مل کر بچوں کوہسپتال منتقل کیا جہاں کرن نامی بچی جانبر نہ ہو سکی جبکہ باقی دونوں بچوں کی زندگی بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے بچوں کی ماں نے ہپستال میں خود بھی زہریلی گولیاں نگلنے کی کوشش کی جسے لوگوں نے اور ہپستال کے عملے نے ناکام بنا دیا بچوں کی ماں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.