تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:1

کراچی ایکسپریس سے اسٹیٹ بینک کے 3 کروڑ روپے غائب

جیو نیوز - کراچی…لاہور سے کراچی آنے والی کراچی ایکسپریس سے اسٹیٹ بینک کے 3 کروڑ روپے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے،ریلوے ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کی پیسوں سے بھری 10 پیٹیاں موجود تھی جن میں ایک پیٹی غائب ہوئی۔ کراچی ایکسپریس روزانہ رات 12 بجے کراچی پہنچتی ہے مگر گزشتہ شب 2 بجے پہنچی،جس کے بعد انکشاف ہوا کہ کراچی ایکسپریس سے اسٹیٹ بینک کے 3 کروڑ روپے غائب ہیں۔ریلوے ذرائعکا یہ بھی کہنا ہے کہ کینٹ واشنگ ایریا میں ایک سب انسپکٹر بے ہوشی کی حالت میں موجود تھا، جبکہ سیکیورٹی پر مامور باقی پولیس اہلکار حیدر آباد میں ہی اتر گئے تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.