10 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:35
مسلم لیگ ن نے ہمیشہ امپائر کو ساتھ ملا کر میچ کھیلا،عمران خان
جیو نیوز - اسلام آباد…چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ امپائر کو ساتھ ملا کر میچ کھیلا، اب وقت آ گیا ہے کہ نیوٹرل امپائر کے ساتھ میچ کھلیں۔ عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف سے یہ سوال بھی کیا کہ کیا ان کے مطالبات غلط ہیں؟اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پرامن احتجاج جمہوری حق ہے،کارکنوں کو راستہ نہ دیا تو جمہوریت ڈی ریل ہوگی، پولیس کے ذریعے کارکنوں کو تنگ کیا جارہا ہے، رکاوٹوں کی وجہ سے کوئی انتشار ہوا تو ذمے دار حکومت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی، ن لیگ سچ بولنا سیکھے،اگر ن لیگ نے انتخابات درست طریقے سے جیتے ہیں تو ڈرکس بات سے رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن بزدل ہے، کیا ان کے پاس اخلاقی قوت نہیں؟دعوت دینے کا ایک طریقہ ہوتا ہے، ٹی وی پردعوت نہیں دی جاتی، میاں صاحب کو دعوت دینی تھی تو فون کرتے یا گھرآتے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اگر سونامی کا ڈرنہیں تو کارکنوں کو کیوں روکا جارہا ہے۔