10 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:16
فلاحی اورتعلیمی اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے، الطاف حسین
جیو نیوز - لندن…الطا ف حسین نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پر زور دیا ہے کہ تمام فلاحی اورتعلیمی اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔لندن میں الطاف حسین کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے تحت جاری فلاحی سرگرمیوں اور تعلیمی پراجیکٹس کو موٴثراندازمیں جاری رکھنے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے ۔ رابطہ کمیٹی پاکستان کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت شوکت کوخدمت خلق فاوٴنڈیشن کا چیف ٹرسٹی مقرر کر دیاگیا۔ الطاف حسین نے کہا کہ فلاحی اداروں کے ذریعے عوام کی بہتر سے بہتر خدمت کی جائے۔