تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:27

کیا عمران خان سستے ڈالر اور سستے پیٹرول کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں؟ عابد شیر علی

جیو نیوز - فیصل آباد…وزیر مملکت عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ کیا عمران خان سستے ڈالر اور پیٹرول کی کم قیمتوں کے خلاف دھرنا دیں گے؟ جمہوریت کے خلاف سڑکوں پر نکلنا شدت پسندی اور دہشت گردی ہے،نواز شریف کے ایجنڈے سے کئی لوگوں کو بخار ہو گیا ہے، دھرنوں کی سیاست نہیں چلے گی، کل سارا لنڈا بازار اکٹھاہو رہا ہے،جمہوریت کے خلاف سڑکوں پر نکلنا شدت پسندی اور دہشت گردی ہے، کیا عمران خان سستے ڈالر اور پیٹرول کی کم قمیتوں کے خلاف دھرنا دیں گے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو جمہوریت ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہائی کورٹ میں جو کچھ کیا وہ عدلیہ کو دھمکانے کے لیے تھا۔تحریک انصاف نے ہائیکورٹ میں جو نمونہ پیش کیا ہے اس کا مقصد عدلیہ کو دھمکانا تھا۔لیکن وہ ہ دور گزر چکے ہیں،اب آزاد میڈیا کا دور ہے، جس میں رات آٹھ بجے پتا چل جاتا ہے کہ کون جیت رہا ہے اور کون ہار رہا ہے، لیکن تحریک انصاف کو ایک سال بعد یاد آیا ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو جمہوریت ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیرمملکت کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنھیں کرپشن کا بادشاہ کہا جاتا ہے وہ دھاندلی دھاندلی کہتے باہرنکل آئے ہیں،کرپشن کے بادشاہ پرویز الہٰی بھی برسات کے مینڈک کی طرح باہر نکلے، کیا وہ 2002ء کے الیکشن بھول گئے، پرویز الٰہی کی کریڈیبلٹی یہ ہے کہ وہ گھر کی سیٹیں ہارگئے اوراب اخباری لیڈررہ گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.